بلوچستان: سوئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

بدھ 12 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع سوئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں اور 3 جوانوں نے بھی شہادت کو گلے لگا لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باقی دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ژوب چھاؤنی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، شہید اہلکاروں کی تعداد 9 ہو گئی، 5 دہشت گرد ہلاک

قبل ازیں بلوچستان کے ضلع ژوب میں فوجی چھاؤنی پر مسلح دہشت گردوں کے حملے سے 9 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے 5  دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کی صبح مسلح دہشت گردوں نے ژوب کی فوجی چھاؤنی میں واقع عمارت پر حملہ کیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی کو پاکستان کا امن خراب کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، فورسز اور قوم دشمن کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ 12 جولائی کو صبح کے وقت دہشت گردوں نے فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا تھا جہاں سیکیورٹی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا تھا اور اب آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp