مولانا طارق جمیل کو اپنے والدین سے عام بچوں کی طرح لگاؤ کیوں نہیں تھا؟

بدھ 12 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مولانا طارق جمیل پاکستان کی ایک ایسی شخصیت ہیں جن کا مختلف فرقوں اور مذاہب کے افراد انتہائی احترام کرتے ہیں اور نہ صرف ملک میں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

انہوں نے ہمیشہ عوام کے درمیان اتحاد اور محبت کو فروغ دیا ہے اور ان کا خوبصورت بیان لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیا کرتا ہے۔

مولانا طارق جمیل اپنے خطبات اور انٹرویوز میں اپنی ذاتی زندگی سے بھی مثالیں دیا کرتے ہیں۔ وہ حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ کے مہمان تھے اور اس گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کچھ حقائق شیئر کیے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والدین سے کبھی بھی دوسرے لوگوں کی طرح محبت نہیں کی اور وہ اب بھی اپنے دل میں ان کے لیے اس طرح کی محبت محسوس نہیں کرتے۔

مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ وہ صرف 11 برس کی عمر میں ہی حصول تعلیم کے سلسلے میں ہاسٹل بھیج دیے گئے تھے اور اس طرح وہ اپنے والدین کے ساتھ اس طرح کا لگاؤ ​​پیدا نہیں کرسکے جیسا دوسرے بچوں کا اپنے والدین کے ساتھ ہوتا ہے۔

اپنے تجربے کی روشنی میں مولانا طارق جمیل نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو چھوٹی عمر میں خود سے دور نہ بھیجیں کیوں کہ اس طرح ان کے بچے ان کے ساتھ وہ قربت کبھی محسوس نہیں کرسکیں گے جس طرح دوسرے بچے کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp