پرویز الٰہی کی رہائی کے حکم پر جیل حکام کا اعتراض، عدالت کا اظہار برہمی

بدھ 12 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الٰہی کی رہائی کے حکم پر جیل حکام کی جانب سے اعتراض پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کرلیا۔

پرویز الٰہی کی رہائی کی روبکار پر جیل حکام نے اعتراض عائد کردیا اور عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود پرویز الٰہی کو رہا نہیں کیا گیا۔ جیل حکام نے اینٹی کرپشن کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ مشروط حکم سمجھ نہیں آ رہا، عدالت وضاحت کرے۔

عدالت نے جیل حکام کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اسپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے روبکار جاری ہونے کے باجود ملزم کو رہا کیوں نہیں کیا، اس کی وضاحت کریں۔

واضح رہے کہ لاہور کی بینکنگ کورٹ نے 11 جولائی کو 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض صدر پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل 26 جون کو عدالت نے پرویز الٰہی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp