مختلف شہروں میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پمپس بند کر دیئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے تحصیل میں پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائیاں کیں،پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پیٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے، اسسٹنٹ کمشنر نے کم مقدار اور زائد ریٹس وصول کرنے والے متعدد پیٹرول پمپس کو جرمانے کردیئے۔
دوسری جانب بھکر میں پیٹرول کی مصنوعی قلت کیخلاف ڈی سی کے چھاپے مارے، 6 بند پیٹرول پمپس کے گوداموں سے 52 ہزار لٹر تک تیل برآمدہوا۔
ڈی سی نے کہاکہ پٹرول پمپ سیل کر دیئے، اوگراریٹ پر پیٹرول کی فروخت شروع کرا دی،ضلعی احکام کاکہناتھا کہ 24 گھنٹوں تک پیٹرول کی مصنوعی قلت پر قابو پا لیں گے ۔