میران شاہ میں ٹوچی آرمی پبلک اسکول قلیل مدت میں فعال کر دیا گیا

جمعرات 13 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کی جانب سے میران شاہ میں امن و امان اور تعلیمی اداروں کے انقلابی اقدامات میں اضافہ کرتے ہوئے ٹوچی آرمی پبلک اسکول دو مہینے کی ریکارڈ مدت میں فعال کر دیا گیا ہے۔

میران شاہ میں خواتین کی تعلیمی سہولیات میں کمی کے پیش نظر ایک معیاری تعلیمی ادارے کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا، اس ادارے کی تعمیر کا ارادہ رواں سال جنوری  میں کرنے کے بعد 2 مئی 2023 کو سنگ بنیاد رکھا گیا تھا تاہم صرف دو مہینے کی قلیل مدت میں اس کی تعمیر مکمل کر کے فعال کر دیا گیا ہے۔

ٹوچی آرمی پبلک اسکول میران شاہ کی کمپیوٹر لیب (فوٹو۔ ویڈیو گریب)

اس نئے تعمیر شدہ تعلیمی ادارے کا نام ٹوچی آرمی پبلک اسکول میران شاہ رکھا گیا ہے جس میں تعلیمی معیار کو کسی بھی بڑے شہر کے تعلیمی ادارے کے معیار کے برابر لانے کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں، جدید کمپیوٹر لیب اور سائنس لیبز اسکول میں خصوصی طور پر قائم کی گئیں ہیں۔

اس اسکول میں پلے گروپ سے میٹرک تک تعلیم فراہم کی جا رہی ہے، 2 مہینے کے کم ترین عرصہ میں اسکول میں طالبات کی تعداد 400 سے تجاوز کر چکی ہے جو اس ادارے کے اعلیٰ معیار کا ثبوت ہے۔

ٹوچی آرمی پبلک اسکول میران شاہ(فوٹو۔ ویڈیو گریب)

واضح رہے کہ میران شاہ میں امن و امان اور تعلیمی اداروں کے انقلابی اقدامات میں پاک فوج کا بھرپور تعاون اور بیش قیمت قربانیاں شامل ہیں اورٹوچی آرمی پبلک سکول بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ٹوچی آرمی پبلک اسکول میران شاہ کی سائنس لیبارٹری (فوٹو۔ ویڈیو گریب)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp