عمران خان اداروں کے خلاف بیانات سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے، وزیر اطلاعات

جمعرات 9 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کے خلاف اپنے جھوٹے بیانات سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔

 سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا جھوٹ ،ایک نیا الزام لگاتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جو دہشت گردی، کشمیر، قومی سلامتی پر قومی قیادت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں،شہداءکے خلاف غلیظ مہم چلانے والا, ہزارہ برادری کے جنازوں پر کہے کہ ’بلیک میل‘ نہیں ہوں گا، وہ ملک کو اکھٹا کرے گا؟


انہوں نے مزید کہا کہ قوم میں نفرت،بدتہذیبی، تقسیم کا زہر گھولنے والا اداروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے .ہارے ہوئے نالائق نااہل گھڑی چور،کرپٹ بہروپیے کی کسی کو فکر نہیں .بکتر بند زمان پارک خواتین اور بچوں کے حسار سے نکلیں. عمران خان اداروں کے خلاف اپنے جھوٹے بیانات سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp