جہاں انجرڈ ہوا تھا وہیں سے دوبارہ سفر شروع کروں گا: شاہین ایک بار پھر اڑان بھرنے کو تیار

جمعرات 13 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز کھیلنے کے لیے کولمبو پہنچ گئی، جس کا آغاز 16 جولائی سے شروع ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہوں، خوشی ہے میری واپسی اسی ٹیم کے خلاف ہو رہی ہے جہاں میں انجرڈ ہوا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دیئے گئے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے دور ہونا کافی مشکل ہے لیکن میں نے اس سے کافی چیزیں سیکھی ہیں اور اس سے پرفارمنس مزید بہتر ہو گی۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ طویل فارمیٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے سے محض ایک وکٹ دور ہوں یہ اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بالر ہوں لیکن اگر مجھے بیٹنگ میں بھی کچھ کر دکھانے کا موقع ملے تو میں ضرور کروں گا۔

فاسٹ بالر نے مزید کہا کہ گزشتہ سال میں نے وائٹ بال کرکٹ زیادہ کھیلی لیکن جب میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا تھا تو میچز کے بعد میں نے ریڈ بال سے بھی کئی اوورز کیے تاکہ میں خود کو ورک لوڈ کے قریب کرسکوں۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کا انٹرویو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تبصرے کیے۔

مریم فرقان نامی صارف نے لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو وہ ضرور ملے گا جس کے وہ حقدار ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کی توجہ بیٹنگ کی بجائے صرف باؤکنگ کی جانب مرکوز کراتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں آپ کی باؤلنگ چاہیے بیٹنگ کرنا آپ کا کام نہیں ہے۔

https://twitter.com/IAbdullahs56/status/1679364009483546624?s=20

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ باؤلرز ٹی ٹوئنٹی میں کافی جان مارتے ہیں، ان کو ٹیسٹ میچز میں شارٹ اسپیلز کے لیے استعمال کرنا چاہیے تھا تاکہ ان کی فٹنس برقرار رہے اور وہ لمبے عرصے تک ٹیسٹ میچ بھی کھیل سکیں، کیونکہ کرکٹ ایک مشکل گیم ہے۔

عبدالحسیب نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں ویڈیو کی کوالٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ جس کوالٹی میں اس ویڈیو کو ریکارڈ کیا گیا ہے وہ بہت بری ہے اس سے اچھا رزلٹ تو میرے موبائل کے کمیرے کا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اسی سری لنکا کے گال ٹیسٹ میں وہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ آسٹریلیا میں منعقدہ ٹی20 ورلڈکپ میں ان کی واپسی ہوئی لیکن فائنل میں ان کا گھٹنا پھر زخمی ہوگیا جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےخلاف ہوم سیریز نہیں کھیل پائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل