پی اے سی: اربوں روپے ریکور، 5 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

جمعرات 13 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (اے پی سی) نے دسمبر 2018 سے مئی 2023 کے دوران 1153 ارب روپے سے زائد رقم کی ریکوری کی۔

چیئرمین نور عالم خان کی سربراہی میں کام کرنے والی پی اے سی نے اپنے دور کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق کمیٹی کی جانب سے نیب کو بھیجے جانے والے کل  کیسز کی تعداد 20 ہے۔

کمیٹی نے 2018 سے اب تک 12 ہزار 741 آڈٹ پیراز ڈسکس کیے اور نیب کو 119 اور ایف آئی اے کو 94 آڈٹ پیراز منتقل کیے جب کہ 3 ہزار 839 پیراز اور 721 گرانٹس سیٹل کی گئی۔

نور عالم نے بتایا ہے کہ جون 2022 سے مئی 2023 کے دوران 556 ارب 52 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی جب کہ اس دوران زیر بحث آنے والے آڈٹ پیراز کی تعداد 600 تھی جن میں سے 34 آڈٹ پیراز ایف آئی اے کو بھجوائے گئے اور145  پیراز اور 73 گرانٹس نمٹائی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp