دُنیا کا سب سے چھوٹا ملک کتنے کمروں پر مشتمل ہے؟

جمعرات 13 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل سرچ انجن میں اگر دُنیا کے سب سے چھوٹے ملک کی تلاش کریں تو یقینا آپ کے سامنے عام طور پر ویٹیکن سٹی ہی آتا ہے لیکن یہ حقیقت نہیں ہے۔

اگر آج ہم آپ کو بتائیں کہ دنیا میں ایک ایسا چھوٹا ملک بھی ہے، جہاں 7 کمروں پر مشتمل اس ملک میں کل 50 لوگ بھی نہیں رہتے تو شاید آپ حیران رہ جائیں۔ لیکن یہ بھی سچ ہے۔ ’مائیکرو نیشن‘ کہلانے والے اس ملک کا نام ’سی لینڈ‘ ہے۔

’سی لینڈ‘ انگلینڈ کے سمندری ساحل سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ ایک تباہ شدہ سمندری قلعے پر واقع ہے جسے دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانیہ نے تعمیر کیا تھا اور بعد میں خالی کر دیا تھا۔ اس ملک کو عالمی سطح پر پہچان نہیں ملی، اسی لیے اسے مائیکرو نیشن ( چھوٹی قوم) کہا جاتا ہے۔

سی لینڈ کا رقبہ صرف 250 میٹر یعنی ایک چوتھائی کلومیٹر ہے

سی لینڈ کا رقبہ صرف 250 میٹر یعنی ایک چوتھائی کلومیٹر ہے۔ اس تباہ شدہ قلعے کو ’کچا قلعہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ماضی میں ’سی لینڈ‘ پر مختلف لوگوں کا قبضہ رہا ہے۔ تاہم اکتوبر 2012 میں رائے بیٹس نامی شخص نے خود کو پرنس آف سی لینڈ (سی لینڈ کا شہزادہ) قرار دیا جس کے بعد ان کا انتقال ہو گیا لیکن آج یہاں ان کے بیٹے مائیکل بیٹس کا راج ہے.

 

سی لینڈ میں معاش کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ 2011 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی صرف 27 افراد ریکارڈ کی گئی تھی۔ پہلی بار جب لوگوں کو اس ملک کا علم ہوا تو لوگوں نے یہاں آباد باشندوں کو بہت زیادہ امداد فراہم کی۔ بعد ازاں مختلف ممالک سے سیاح بھی یہاں آنا شروع ہو گئے۔

اس چھوٹے سے ملک کے بارے میں ایک ویب سائٹ بھی بنائی گئی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو، آپ https://sealandgov.org/ پر جا کر پرنسپلٹی آف ’سی لینڈ‘  کی ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فیس بک پر پرنسپلٹی آف سی لینڈ کے نام سے ایک پیج بھی بنایا گیا ہے۔ ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق اس ملک کا اپنا قومی پرچم، قومی ترانہ اور یہاں تک کہ اپنی کرنسی بھی ہے۔

یہ ملک اتنا چھوٹا ہے کہ اسے گوگل میپ پر تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔ سی لینڈ کو ابھی تک بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ اس وجہ سے یہاں ایک ملک کے طور پر بہت سی چیزیں اس پر لاگو نہیں ہوتیں یہی وجہ ہے کہ اگر آپ دنیا کے سب سے چھوٹے ملک کو تلاش کرتے ہیں، تو آپ کے سامنے ویٹیکن سٹی کا نام آ جاتا ہے نا کہ ’سی لینڈ‘ کا۔

ویٹیکن سٹی بین الاقوامی شناخت کے ساتھ سب سے چھوٹا ملک قرار دیا جاتا ہے۔ پہلے یہ اٹلی کے ماتحت ایک علاقہ تھا لیکن 1929 میں اس نے اٹلی سے آزادی حاصل کرلی۔ 0.44 مربع کلومیٹر کے رقبے والے اس ملک کی آبادی 800 ہے۔ یہاں اطالوی زبان بولی جاتی ہے جب کہ یورو کرنسی کے طور پر چلتی ہے۔

یہاں ہر قسم کے اختیارات پوپ کے عہدے پر فائز شخص کے ہاتھ میں ہیں۔ پونٹیفیکل کمیشن برائے ویٹیکن سٹی سٹیٹ ہر 5 سال بعد پوپ کا تقرر بھی کرتی ہے۔

سی لینڈ کے بادشاہ کی مہر

لیکن اپنا سکا، قومی ترانہ اور اپنے الگ پاسپورت کے ساتھ ’ سی لینڈ‘ دُنیا کے سب سے چھوٹا ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ یہ ایک ایسی زمین ہے جو ہر طرف سے سمندر سے گھری ہوئی ہے۔

اس چھوٹے سے ملک کا دعویٰ ہے کہ اس کا تنظیمی ڈھانچہ اصولوں پر مبنی ہے، اس کا بادشاہ  پرنس مائیکل بیٹس ہے اور اس نے 2 ستمبر 1967 کو مکمل آزاد ملک ہونے کا اعلان کیا ۔ اس کا کل رقبہ 0.004 کلومیٹر مربع (0.0015 مربع میل) کرنسی سکوں پر مشتمل ہے جسے سی لینڈ ڈالر کا جاتا ہے۔

سی لینڈ کو انگریزوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران تعمیر کیا تھا۔ اسے فوج اور بحریہ کے قلعے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ برطانیہ کے پانیوں (باؤنڈری) سے باہر واقع تھا اس لیے جنگ ختم ہونے کے بعد اسے گرا دیا جانا چاہیے تھا، لیکن کسی طرح اسے تباہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران 1943 میں اسے برطانیہ کی حکومت نے اپنے ’ماؤنسل فورٹ‘ کے نام سے تعمیر کیا تھا۔ یہ بنیادی طور پر قریبی سمندری اور زمینی راستوں پر دشمن کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

سی لینڈ کا مالک کون ہے؟

سال 1967 میں سی لینڈ پر پیڈی رائے بیٹس نامی ایک شخص نے قبضہ کر لیا۔ اس نے پائریٹ ریڈیو براڈکاسٹرز سے اس قبضے کا دعویٰ کیا اور اسے ایک خودمختار ملک قرار دے دیا۔ اب یہ چھوٹا ملک قریبا 6 دہائیوں سے برطانیہ کی حکومت کے خلاف کام کر رہا ہے۔

بیٹس کے خلاف برطانوی حکومت کا مقدمہ

1968 میں برطانوی مزدوروں نے اپنی کشتی کی مرمت کے لیے ’سی لینڈ ‘ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن بیٹس نے انتباہ کے طور پر ان پر گولیاں چلا کر انہیں ڈرانے کی کوشش کی۔ تاہم وہ اس وقت تک ایک برطانوی رعایا کے طور پر جانے جاتے تھے اس لیے اسے برطانیہ کی عدالت نے طلب کر لیا ۔

اسے جرمانہ نہیں کیا گیا کیونکہ ارتکاب جرم ملک کے پانیوں کی 3 ناٹیکل میل کی حد سے باہر تھا اور اس طرح کیس آگے نہیں بڑھ سکا۔ تب بیٹس نے ’سی لینڈ ‘ میں کرنسیوں اور پاسپورٹ کے ساتھ اپنا ایک آئین، ایک قومی پرچم اور قومی ترانہ جاری کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp