تھر کوئلہ ذخائر ملک کو ایک صدی تک کتنی بجلی دے سکتے ہیں؟

جمعرات 13 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے مطابق پاکستان میں 186 بلین ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں جن میں سے 175 بلین ٹن کوئلہ صرف تھر میں ہے جو کہ ایرانی اور سعودی عرب کے تیل ذخائر سے  50 بلین ٹن زیادہ ہے۔

شعبہ توانائی میں انقلاب برپا کرنے والا بلیک گولڈ

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے مطابق پاکستان میں موسم گرما میں 30 ہزار سے 35 ہزار میگاواٹ  اور موسم سرما میں 15 ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ تھر کوئلہ ذخائر 100 سال تک مسلسل 1 لاکھ ٹن تک بجلی فراہم کرسکتے ہیں۔

ملکی ضروریات کیسے پوری ہو رہی ہیں؟

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے مطابق اس وقت تھر کا کوئلہ ملکی پاور پلانٹس کی ضروریات پورا کر رہا ہے، یہ سستا ترین کوئلہ ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے شعبہ توانائی میں انقلاب برپا کردے گا-

 

تھر سے اگر ریلوے لائن کو منسلک کردیا جاتا ہے تو اسے ملک کے دوسرے حصوں تک پہنچانے میں آسانی پیدا ہو سکتی ہے- اس سال کے آخر تک 26 سو میگاواٹ بجلی تھر کوئلے سے بن رہی ہے جب کہ سال کے آخر تک یہ 3200 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی- اس وقت تھر میں 5 ہزار چائینیز جب کہ اتنے ہی پاکستانی کام کررہے ہیں جن میں سے 80 فیصد کا تعلق تھر سے ہے-

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے سنہ 2018 میں تھر سے کوئلہ نکالنے کا عمل شروع کیا تھا جس کے ایک سال بعد ہی پہلے فیز میں 40 لاکھ ٹن تک سالانہ کوئلہ نکلنے لگا۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے سنہ 2022 میں فیز 2 کا آغاز کیا اور یوں کوئلے کی سالانہ پیداوار کم و بیش 80 لاکھ ٹن تک پہنچا دی گئی- سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے مطابق فیز 3 مکمل ہونے کے بعد کوئلے کی پیداواری صلاحیت سالانہ 1 کروڑ 15 لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp