مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

جمعرات 13 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ ’مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں‘۔

انتونی بلنکن کا کہنا تھا خواہش ہے پائیدار معاشی بحالی اور میکرو اکنامک ریفارمز کے لیے پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھے۔

یاد رہے کہ اس معاہدے کے حوالے سے حکومت پاکستان نے امریکی انتظامیہ سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ آئی ایم ایف کو پاکستان کے ساتھ معاہدے کے لیے راضی کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان اور مالیاتی ادارے کے مابین ہونے والے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کی 12 جون کو منظوری دی تھی۔ جمعرات کو پاکستان کو معاہدے کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp