کشمیر، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محمکہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علا وہ آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کے پی کے میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ اور لکی مروت میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔