اب وزن کم کرنے کے لیے جم جانے کی ضرورت نہیں، بس چیٹ جی پی ٹی سے رابطہ کیجیے

جمعہ 14 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت (AI) کی طاقت، ممکنہ استعداد اور صلاحیت ہمیں حیرانی سے دوچار کرنے سے باز نہیں رہتی۔ یہ تو ہم دیکھتے رہے ہیں کہ کس طرح مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر کو زندگی کے تمام شعبوں میں مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

بہت سے لوگ عملی مشوروں کے لیے بھی مصنوعی ذہانت سے طرف رجوع کرتے ہوئے فراہم کردہ تجاویز کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت پر شائع ہونیوالے ایک نیوزلیٹر کے مدیر گریگ مشن نے بھی چیٹ جی پی ٹی اے آئی ٹول کو ذاتی مقصد کے لیے آزمایا۔

گریگ مشن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنی فٹنس اور ڈائٹ پلان کی تشکیل کے لیے استعمال کیا۔ منصوبہ بتدریج مکمل ہوتا گیا اور اس کے نتائج بھی برآمد ہونا شروع ہوگئے، جس کے باعث گریگ مشن صرف تین ماہ میں اپنا وزن 11 کلو تک کم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

عام طور پر یہ تجویز نہیں کیا جاتا ہے کہ ہم مصنوعی ذہانت کے تجویز کردہ مشوروں پر آنکھ بند کر کے عمل کریں تاکہ یہ ہمارے وزن میں کمی کے اہداف کے حصول میں کارآمد ہو ، تاہم ایسا ضرور لگتا ہے کہ اے آئی سافٹ ویئر کی جانب سے فراہم کردہ فٹنس کا مشورہ وزن میں کمی کی جانب مائل ایک شخص کی زندگی کے صحتمندانہ سفر میں کارآمد ثابت ہوا ہے۔

گریگ مشین کو فٹ رہنے کے لیے دوڑنے کے خیال سے نفرت تھی لیکن وہ اپنے فٹنس کے سفر کا آغاز کرنا چاہتے تھے۔ انسائیڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے  ایک دن چیٹ جی پی ٹی سے اپنے دوڑنے کے ارادوں میں مدد طلب کی۔

چیٹ بوٹ نے سب سے پہلے انہیں اپنے آرام دہ جوگرز گھر کے داخلی دروازے پر رکھنے کا کہا اور پھر آہستہ آہستہ انہوں نے بغیر تھکے چند منٹ تک دوڑنا شروع کر دیا اور اس طرح مستقل مزاجی کے ذریعے وہ اپنی دوڑنے کی عادت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

ورک آؤٹ کی ایک فعال روٹین کی تشکیل کے علاوہ اے آئی بوٹ نے گریگ مشن کی غذائی حوالوں سے بھی قابل قدر معلومات سے مدد کی۔ مصنوعی ذہانت نے مشن کو متوازن غذا، مختصر خوراک پر کنٹرول سمیت صحت مند غذائی ترجیحات پر مشورے فراہم کیے، جو ان کے وزن کم کرنے کے سفر میں معاون ثابت ہوئے۔

چیٹ جی پی ٹی اے آئی۔ایف وائے آئی کے مطابق مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ نے گریگ مشن کو ذاتی مشورے اور ورچوئل کوچنگ سے بھی فیض یاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp