ایشیا کپ 2023ء کا حتمی شیڈول کیا؟ فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہو گا

جمعہ 14 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کے حتمی شیڈول سے متعلق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 16جولاٸی کو دبٸی میں ہوگا،اجلاس میں پاک بھارت میچ کے میزبان شہر کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

ایشیا کپ سے متعلق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس طے شدہ شیڈول کے مطابق 16 جولائی کو دبئی میں ہو گا، اجلاس میں ایشیا کپ کے میچز کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے میزبان شہر کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سری لنکا کے شہر پالیکیلے میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023ء پاکستان میں منعقد ہونا تھا، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا، نجم سیٹھی کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت اب اس یونٹ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جب کہ باقی 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp