وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کے عوام کو 24 گھنٹے تفریح، حالات حاضرہ اور خبروں سے باخبر رکھنے کے لیے باقاعدہ نئے چینل پی ٹی وی نیشنل پشاور کی نشریات شروع کردی گئی ہیں۔
ہفتہ کو اپنی ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی نیشنل پشاور پر خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے 24 گھنٹے پشتو زبان میں ڈرامے، موسیقی، حالات حاضرہ کے پروگرامز اور خبروں سمیت بہترین نشریات دیکھنے کو ملیں گی۔
الحمدللہ خیبر پختونخوا کے عوام کو 24 گھنٹے تفریح، حالات حاضرہ اور خبروں سے باخبر رکھنے کے لئے باقاعدہ نئے چینل *پی ٹی وی نیشنل پشاور* کی نشریات شروع کردی گئی ہے جس پر خیبر پختون خواہ کے عوام کے لئے 24 گھنٹے پشتو زبان میں ڈرامے، موسیقی، حالات حاضرہ کے پروگرامز اور خبروں سمیت… pic.twitter.com/xUbz6ZKo7X
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 15, 2023
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی نیشنل پشاور کی نشریات یوٹیوب پر بھی 24 گھنٹے ناظرین دیکھ سکتے ہیں۔














