مارگلہ ہلز خاتون زیادتی کیس میں نیا موڑ، پولیس کا اہم بیان سامنے آ گیا

ہفتہ 15 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ مارگلہ ٹریل تھری واقعہ میں متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس ترجمان نے مارگلہ ٹریلز کو محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدعیہ اور ملزم کے مابین دوستی تھی۔ لڑکی اب پولیس سے تعاون کرنے سے گریزاں ہے اور ملزم کی تفصیلات مہیا نہیں کیں۔

پولیس کے مطابق مارگلہ ٹریلز محفوظ ہیں جن کی ڈرون سے نگرانی اور موثر گشت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ وقوعہ کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔ پولیس مقدمہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش عمل میں لائے گی۔

واضح رہے کہ 13 جولائی کو اسلام آباد کے مارگلہ ہلز میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا جس کے مطابق نعمان نامی شخص نے شیخوپورہ کی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر راولپنڈی بلایا اور انٹرویو کے بہانے ٹریل تھری تک لے کر چلا گیا جہاں گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟