’ڈولفن فورس‘ کا 24 بائی سائیکلز پر مشتمل اسکواڈ تشکیل

ہفتہ 15 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں ڈولفن اسکواڈ کا اسٹیٹ آف دی آرٹ بائی سائیکل پائلٹ پراجیکٹ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق پہلے فیز میں 24 بائی سائیکلز پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پرفرینڈلی پٹرولنگ اسکواڈ 12 ٹیموں پر مشتمل ہو گا۔

ترجمان نے کہا کہ فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ لاہور کی اہم ترین کمرشل مارکیٹوں اور پبلک پارکس کے گرد پٹرولنگ کرے گا۔

ایس ڈولفن فورس نے بتایا کہ اسکواڈ رش کی صورت میں مارکیٹوں اور پارکس میں پٹرولنگ وہیکلز کی نسبت تیزی سے حرکت میں آئے گا۔

ایس پی زوہیب رانجھا نے کہا کہ بائی سائیکل اسکواڈ کا مقصد مارکیٹوں اورپارکس میں بالخصوص خواتین اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ ہروقت بذریعہ وائرلیس سیف سٹی و اردگرد کی ٹیموں سے رابطے میں رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ مارکیٹوں اور پارکس میں سیکیورٹی و ہراسمنٹ کے واقعات کی بیخ کنی کے لیے موثرثابت ہو گا۔

زوہیب رانجھا کے مطابق فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ لبرٹی، گریٹر اقبال پارک، جیلانی پارک،باغ جناح، وائی بلاک، کریم بلاک، فیز6 سمیت دیگر اہم مارکیٹوں، پارکس کے گرد پٹرولنگ کرے گا۔

زوہیب رانجھا نے بتایا کہ اسپیشل اسکواڈ پولیس پبلک پارٹنرشپ کے فروغ کے لیے شاندار طریقے سے کا م کرے گا۔

ایس پی ڈولفن فورس نے کہا کہ بائی سائیکلز اسکواڈ لاہور پولیس کے سافٹ امیج، سمارٹ پولیسنگ کو اجاگر کرنے کے لیے معاون ثابت ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp