پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا لیے ہیں۔
گال ٹیسٹ کے دوران پہلا سیشن مکمل ہونے تک پاکستانی بولرز کا پلڑا بھاری رہا، سری لنکا کے 65 اسکور پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے، شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گال میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سری لنکا کے اوپنر نیشان مدھشکا 6 کے مجموعی اسکور پرشاہین شاہ آفریدی کی بال پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کپتان دیموتھ کرونارتنے 29، کوشل مینڈس 12 جبکہ دنیش چندیمل ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پہلی وکٹ نیشان مدھشکا کی حاصل کی، دوسری وکٹ 22 رنز پر گری جب کوشال مینڈس 12 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پہلے سیشن کے دوران تیسری وکٹ دیموتھ کرونارتنے کی 53 کے مجموعی اسکور پر گری جو شاہین آفریدی نے ہی حاصل کی۔
54 کے مجموعی اسکور پر نسیم شاہ نے دنیش چندی مل کو آؤٹ کرکے سری لنکا کی چوتھی وکٹ حاصل کی۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا سیریز کا پہلا میچ گال کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔