ہم وقت سے پہلے ہی چلے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اتوار 16 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہماری حکومت کی مدت ختم ہونے جا رہی ہے اور ہم وقت سے پہلے ہی چلے جائیں گے۔

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کی قیادت میں ہمیں دوبارہ اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو ملک کو ترقی یافتہ بنائیں گے اور ہر بچی کو لیپ ٹاپ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے تیل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے روپے کی قدر مضبوط ہوئی ہے اور ڈالر سستا ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک وقت تھا جب مسلمان اپنے علم کی بدولت دنیا پر حاوی تھا مگر آج ہمیں علم حاصل کرنے کے لیے مغرب کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ یاد رکھیں کہ علم کی بدولت ہی ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان صرف پنجاب نہیں، بلکہ 4 صوبوں سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو ملا کر ملک بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعلیٰ پنجاب بنا تو سوچتا تھا کہ تمام صوبوں میں میرٹ کی بنیاد پر طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپس ملنے چاہییں۔

 ان کا کہنا تھا کہ طلبا وطالبات کو میرٹ پر لیپ ٹاپ فراہم کرنا کسی پر احسان نہیں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم نے اس منصوبے کا 2011 میں آغاز کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کوئی قوم اس وقت تک برق رفتاری سے ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس کی خواتین کو برابری کے مواقع میسر نہ ہوں، ہم نے رواں مالی سال خواتین کے لیے 5 ارب روپے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین شادی کے بعد گھروں میں بیٹھ جاتی ہیں، ہمیں اس روایت کو ختم کرنا ہوگا، کیوں کہ دنیا بھر میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل