پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دوبارہ اقتدار ملا تو سیرت نبیﷺ کے ساتھ شہریوں کے حقوق کو بھی نصابِ تعلیم کا حصہ بنائیں گے۔
انشاءاللہ جب پاکستان تحریک انصاف کو پھر سے اقتدار میسّر آئے گا تو سیرتِ رسولِ مکرّم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شہریوں کے بنیادی حقوق کو بھی نصابِ تعلیم کا حصہ بنایا جائے گا۔
تاکہ ہر شہری کو یہ ادراک ہو کہ حقیقی آزادی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب شہری آئین کے فراہم کردہ حقوق سے…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 16, 2023
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ان شاءاللہ جب پاکستان تحریک انصاف کو پھر سے اقتدار میسّر آئے گا تو سیرتِ رسولِ مکرّم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شہریوں کے بنیادی حقوق کو بھی نصابِ تعلیم کا حصہ بنایا جائے گا۔
تاکہ ہر شہری کو یہ ادراک ہو کہ حقیقی آزادی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب شہری آئین کے فراہم کردہ حقوق سے آگاہ اور اپنی جانوں کے عوض ان کے دفاع پر آمادہ و تیار ہوں۔