سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ خراب ہو گیا، صارفین نے ٹویٹ پوسٹ کرنے، لاگ اِن ہونے اور ٹویٹ پڑھنے میں مشکلات پیش آنے کی شکایات کی ہیں، ٹوئٹر یا لاگ اِن ہی نہیں ہو رہا اگر ہو رہا ہے تو ٹویٹ پوسٹ کرنے اور پڑھنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
ٹوئٹر سے متعلق یہ مسائل دونوں موبائل اورڈیسک ٹاپ کمپیوٹر صارفین کو پیش آ رہے ہیں۔ دونوں طرز کے صارفین ہفتہ کے روز سے ٹوئٹر سے متعلق مسائل کی اطلاع دے رہے ہیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ٹوئٹرصارفین نے ہفتہ کی صبح 9:00 بجے سے دوپہرتک ٹوئٹر پرآنے والے اس مسئلے کی اطلاع دینا شروع کی تھی کہ موبائل اور کمپیوٹر دونوں پر ٹویٹس کو لوڈ کرنے، پڑھنے میں مسئلہ پیش آ رہا ہے۔
صارفین نے شکایت کی کہ’ وہ لوگ جو موبائل پر ٹوئٹر استعمال کر رہے ہیں وہ ٹویٹ لوڈ نہیں کر سکتے جبکہ جو لوگ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹراستعمال کررہے ہیں وہ یا تو لاگ اِن ہی نہیں ہو پا رہے اگراس کوشش میں کامیاب ہو بھی جائیں تو انہیں ایک پیغام موصول ہوتا ہے جس میں لکھا ہے کہ یہ آپ کی دُنیا میں کیا ہو رہا ہے؟۔
واضع رہے کہ عملے کی کمی اور نئے منصوبوں کے اعلان کے بعد ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم میں پائی جانے والی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہا ہے۔