پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

اتوار 16 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مسلم ٹاؤن پولیس لاہور نے واقعے کا مقدمہ درج کیا ہے جس کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے دوران سفر لڑکی کو جنسی ہراساں کیا اور نقاب اتارنے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزم نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کرتے ہوئے گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں۔ سفر شروع ہوتے ہی رکشہ ڈرائیور نے فحش ویڈیو چلائی۔

ایف آئی آر کے مطابق رکشے کا نمبر 2594 اور ملزم کی عمر 25 سال تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 11 جولائی کو پیش آیا تھا جس کے بعد لڑکی نے پولیس کو رپورٹ درج کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔ پولیس نے بالآخر 5 روز بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاک سعودی دفاعی معاہدے میں تُرکیہ کی شمولیت کا کتنا اِمکان ہے؟

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘