جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا اجلاس، آئندہ انتخابات کی حکمت عملی طے

اتوار 16 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

ترجمان جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف تجاویز بھی زیر بحث آئی ہیں۔ یہ اجلاس پیر تک جاری رہے گا۔

اجلاس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافی بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کو مشورہ دیا گیا ہے کہ افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کیا جائے، حالات کی بہتری کے لیے سیاسی اور عسکری سطح پر رابطے ہونے چاہییں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی کے روابط جاری رکھنا ناگزیر ہے، امن و استحکام افغانستان اور پاکستان کی ضرورت ہے، اس حوالے سے دونوں ملکوں کو کردار کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ اجلاس میں دستوری کمیٹی کی سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں، ان سفارشات پر مشاورت کا عمل پیر تک جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp