پاکستانی ٹائم لائنز پر کھانوں کی گفتگو ہو اور اس میں بریانی کا ذکر نہ ہو یہ تو ممکن نہیں ہے، اور جب بریانی کا ذکر ہو تو یہ بحث تو لازم ہے کہ بریانی آلو کے ساتھ زیادہ اچھی ہوتی ہے یا آلو کے بغیر۔
ایسی ہی ایک دلچسپ بحث پاکستانی ٹائم لائنز کی زینت اس وقت بنی جب پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان ٹویٹر اسپیس میں گفتگو کر رہے تھے اور صارفین کی جانب سے مختلف سوالات کے جواب دے رہے تھے ، گفتگو کے اختتام پرامریکی کمیڈین جیرمی میک لیلن نے عمران خان سے سوال کیا کہ ان کو بریانی آلو کے ساتھ پسند ہے یا آلو کے بغیر ؟
جس پر عمران خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی جاتی ہے کھانے کے حوالے سے آپ کی ترجیحات بھی تبدیل ہوتی ہیں، اس لیے بریانی تقریباً 40 سال پہلے میرے لیےایک بہترین ڈش تھی، لیکن اب میں دیگر پکوانوں سے زیادہ لطف اندوز ہوتا ہوں، ہاں پہلے مجھے بریانی آلو کے ساتھ زیادہ پسند تھی۔
Light question by @JeremyMcLellan towards the end of Twitter Space Session about #BiryaniWithAaloo or without ; Khan Sb when he used to eat Biryani, he preferred #الو_والی_بریانی pic.twitter.com/IKxOEwy6EL
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) July 16, 2023
عمران خان کی گفتگو کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو تحریک انصاف کے حامی صارفین کی جانب سے تبصروں کا ایک طوفان امڈ آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹویٹر پر آلو والی بریانی ٹرینڈ کرنے لگا۔ صارف حسن بلوچ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا گزشتہ رات تک آلو شدید ہدف تنقید اور گالیوں میں رہتا تھا اب آلو اور اسکی بریانی برینڈ بن چکی ہے۔بھائی نے بولا کرنے کا تو کرنے کا آج سے بریانی پکے گی تو صرف آلو والی۔
گزشتہ رات تک آلو شدید ہدف تنقید اور گالیوں میں رہتا تھا اب آلو اور اسکی بریانی برینڈ بن چکی ہے۔
بھائی نے بولا کرنے کا تو کرنے کا 🔥
آج سے بریانی پکے گی تو صرف آلو والی #آلو_والی_بریانی pic.twitter.com/f2XBcfBQWr— Hassan Blouch (@blouch0) July 17, 2023
گفتگو مزید آگے بڑھی تو کچھ صارفین ایسے بھی تھے جن کو یہ شکوہ تھا کہ ان کی اچھی سے اچھی بریانی کی بھی تعریف نہیں کی جاتی ، صارف نومی شاہ نے لکھا ہم لوگ مٹن والی بھی کھائیں تو کوئی نہیں پوچھتا خان صاحب کے آلو والی بریانی کے بھی چرچے۔۔۔واہ مولا تیرا انصاف
ہم لوگ مٹن والی بھی کھاۓ تو کوئ نہیں پوچھتا خان صاحب کے آلو والی بریانی کے بھی چرچے۔۔۔واہ مولا تیرا انصاف 😅#الو_والی_بریانی
— Numi.Shah (@Shah15446472) July 16, 2023
جہاں صارفین آلو والی بریانی کے حق میں قصیدے پڑھتے نظر آئے وہی کچھ صارفین ایسے بھی تھے جو عمران خان کی بات سے متفق نظر نہیں آئے ، ایک صارف نے لکھا معاف کیجیےگا مرشد مگر مجھے بریانی میں آلو زہر لگتا ہے
سوری ٹو سے مرشد مگر مجھے بریانی میں آلو زہر لگتا ہے 🙄
— چوہدری فاروق ایڈووکیٹ (@farooqch_adv) July 16, 2023
عمران خان کے حامی صارف نے عمران خان سے درخواست کرتے ہوئے لکھا خان صاحب نے تو اپنے سپورٹرز کے لیے مصیبت کھڑی کر دی جو بریانی میں آلو کو گناہ عظیم سمجھتے ہیں ، خان صاحب یہ نہ ہو پائے گا ہم سے۔
Khan sahib ny tu musibat khari kar di apny un supporters ky liye jo biryani main aalo daalny ko gunnah e azeem samjhty thy just botiyan hi botiyan honi chahye ,un ky liye tu dharam sankat wali baat ho gai hai .Khan sahib yeh na ho paye ga hum sy request from karachi 😭😭🙏
— Aynee zaidi (@AyneeZaidi) July 16, 2023
صارفین کا کہنا تھا کہ صدیوں سے چلنے والی بحث کا آخرکار آج عمران خان نے خاتمہ کردیا ہے اور اب صرف آلو والی بریانی ہی کھائی جائے گی جبکہ کچھ صارفین کا ماننا تھا کہ عمران خان سے محبت اپنی جگہ اور بریانی سے محبت اپنی جگہ اس لیے بریانی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا۔