عالمی نمبر ون اسپین کے 20 سالہ کارلوس الکاراز نے ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن کے فائنل میں 23 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپیئن نوواک جوکووچ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی مرتبہ ومبلڈن جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
الکاراز کے کیریئر کا یہ دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے، اس سے قبل وہ 2022 کا یو ایس اوپن ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ 2017 کے ومبلڈن کے بعد نوواک جوکووچ کی اس ایونٹ میں پہلی شکست ہے۔ 2002 ومبلڈن کے بعد پہلا موقع ہے کہ راجر فریڈرر، نوواک جوکووچ، رافیل نڈال یا اینڈی مرے کے سوا کسی اور کھلاڑی نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ورنہ 20 سال تک ٹائٹل انہی 4 کھلاڑیوں کے نام رہا تھا۔
A new name. A new reign. 🇪🇸@carlosalcaraz, your 2023 Gentlemen's Singles champion#Wimbledon pic.twitter.com/3KNlRTOPhx
— Wimbledon (@Wimbledon) July 16, 2023
آل انگلینڈ کلب میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کارلوس الکاراز کا سامنا ومبلڈن میں ناقابل شکست نوواک جوکووچ سے تھا جو اس ایونٹ کو لگاتار چوتھی مرتبہ جیتنے کے لیے پرعزم تھے۔ جوکووچ نے بہترین انداز میں میچ کا آغاز کرتے ہوئے پہلے سیٹ میں شاندار کھیل پیش کیا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-6 سے کامیابی حاصل کرکے میچ میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی تھی۔
The final day of The Championships brought plenty of magical moments ✨#Wimbledon pic.twitter.com/ZbBrucWVCM
— Wimbledon (@Wimbledon) July 16, 2023
آٹھواں ومبلڈن ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے پرعزم جوکووچ کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب الکاراز نے دوسرے سیٹ میں بہترین انداز میں واپسی کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-7 سے سیٹ اپنے نام کرلیا۔ الکاراز نے تیسرے راؤنڈ میں بھی پہلے سیٹ کی ناکامی کا بدلہ چکاتے ہوئے 1-6 سے ایک کے مقابلے میں دو سیٹ کی برتری حاصل کر لی تھی۔
The smile says it all 😁#Wimbledon | @carlosalcaraz pic.twitter.com/s9mhueFqOx
— Wimbledon (@Wimbledon) July 16, 2023
سابق چیمپئن 36 سالہ تجربہ کار سربیئن اسٹار نوواک جوکووچ نے بھی ہمت نہ ہاری اور اگلا سیٹ 3-6 سے جیت کر مقابلہ دو، دو سے برابر کر دیا۔ 5 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کا پانچواں سیٹ بھی انتہائی سنسنی خیز رہا لیکن قسمت کی دیوی کارلوس الکاراز پر مہربان رہی جنہوں نے 4-6 سے سیٹ جیت کر پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
A lifelong dream! 🏆💚 You always have to believe! I'm only 20 years old, everything is happening too fast, but I'm very proud of how we work every day. Thank you everyone for your support, from the bottom of my heart! 🙌🏻😍 @Wimbledon
📸 Getty pic.twitter.com/MsdjFqBhiO
— Carlos Alcaraz (@carlosalcaraz) July 16, 2023