پورے برطانیہ میں سینیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال، وزیراعظم رشی سوناک بھی اڑ گئے

پیر 17 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ بھر میں سینیئر ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں معمولی اضافہ مسترد کرتے ہوئے، ملک بھر کے اسپتالوں میں مزید 4 روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق برطانیہ کے سینیئر ڈاکٹرز 20 اور 31 جولائی کو اپنے مطالبات کے حق میں ملک بھر کے اسپتالوں میں ہڑتال کریں گے، مطالبات پورے نہ ہوئے تو سینیئر ڈاکٹرز اگلے مہینے 24 اور 25 اگست کو پھر ہڑتال کریں گے۔

بی ایم اے کی کنسلٹنٹس کمیٹی کے سربراہ وشال شرما نے کہا ہے کہ ’حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں سے بڑی کٹوتی کی گئی ہے، جس پر ہمارے پاس ہڑتال میں جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔‘

’ برطانیہ میں افراط زر کی شرح گزشتہ ایک سال سے بلند ترین ہے، برطانیہ کے افراط زر کی شرح 8.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ تمام بڑی ترقی یافتہ معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے۔‘

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے جونیئر ڈاکٹرز نے اپریل 2023 میں 5 روزہ ہڑتال کی تھی جو برطانوی تاریخ میں میڈیکل کے شعبے میں سب سے بڑی ہڑتال ہے، ان جونیئر ڈاکٹرز نے بھی اپنے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی حکومت نے سینیئر ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جسے سینئرز ڈاکٹرز نے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا جائے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے سنییئر ڈاکٹرز کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیئر ڈاکٹرز کے مطالبات پورے کرنے میں اربوں پاؤنڈ کی لاگت آئے گی جس کو پورا کرنے کے لیے کسی اور محکمے کے بجٹ میں کمی کرنا ہو گی، لہذا سینیئر ڈاکٹرز کے مطالبات پورے نہیں کیے جا سکتے، اس مسئلے پر ڈاکٹرز کی تنظیموں سے مزید کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کی لہر، 23 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

افغان طالبان کی پروپیگنڈا مہم جاری، شہری علاقوں میں دہشتگردوں کو پناہ دینے لگے

موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں شہریوں کو ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا