راولپنڈی میں تیز رفتار ڈمپر نے 5 گاڑیوں کو کچل دیا، ایک شخص جاں بحق 5 زخمی

پیر 17 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں جی ٹی روڈ ہائیکورٹ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے 5 گاڑیوں کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں، جب کہ 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ڈمپر سیمنٹ کی بوریوں سے لدا ہوا تھا، اترائی پر بریک فیل ہونے کے باعث ڈمپر سڑک پر قطار میں آہستہ رفتار سے جا رہی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا۔

حادثے کے باعث ایک شخص موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا، حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈمپر کی رفتار بھی تیز تھی اور اسے رفتار کے حوالے سے تنبیہہ بھی کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان