پرویزالہیٰ نے نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے

پیر 17 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کی نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے گئے ہیں۔ پرویزالہیٰ کے وکیل عامرسعید راں نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پرویزالہیٰ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویزالہیٰ کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ عدالت دہشتگردی کے مقدمے میں بھی پرویزالہیٰ کو حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ پرویزالہیٰ کے نظر بندی کے احکامات معطل کرے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو تھری ایم پی او کے تحت 30 دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ پرویزالہیٰ آئندہ 30 دن کے لیے کیمپ جیل میں نظر بند رہیں گے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ چوہدری پرویزالہیٰ کے خلاف درج 3 مقدمات میں کارروائی ہو رہی ہے جس وجہ سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، لہٰذا انہیں نظر بند رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp