وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اسلام آباد میں نیشنل کینسر اسپتال کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

پیر 17 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد میں نیشنل کینسر اسپتال کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج اسلام آباد میں واقع پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں نیشنل کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

نیشنل کینسر ہسپتال میں اسلام آباد، راولپنڈی کے ساتھ ساتھ دوسرے علاقوں بشمول گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا اور قبائیلی اضلاع کے لوگ بھی بین الاقوامی معیار کے علاج سے مستفید ہو سکیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف آج اسلام آباد ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج اسلام آباد ماڈل سپیشل اکنامک زون کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیر اعظم شہباز شریف خطاب بھی کریں گے۔

اسلام آباد ماڈل سپیشل اکنامک زون مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کو صنعتوں کے قیام کا موقع دے گا، اس اکنامک زون سے روزگار کے 10 ہزار سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp