اتحادی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا: مریم اورنگزیب

پیر 17 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہم آئینی مدت پوری ہونے پر اقتدار سے نکل جائیں گے اور نگران حکومت آ جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملک دشمنی کی ہر حد عبور کی، پی ٹی آئی چیئرمین کے 44 ماہ کا گند معاشی تباہی، مہنگائی اور چوری کا دور تھا۔ سابق دور میں پی آئی ڈی کو لوگوں پر کیچڑ اچھالنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو لوگ الزامات لگا رہے تھے آج وہی اچھے ہونے کی گواہیاں دے رہے ہیں، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کی، اسے معطل کیا، ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر چھوڑ کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو سری لنکا بنانا چاہتے تھے، جاتے جاتے پیٹرول کی قیمت اس لیے کم کی کہ آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی ہو۔

جب ہمیں حکومت ملی روزگار تباہ ہو چکا تھا

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس وقت ہمیں ملک ملا تو معیشت اور روزگار تباہ ہو چکا تھا اور مہنگائی عروج پر تھی، ملک کے اندر ایندھن نہیں تھا اور نہ ہی ایندھن کے لیے پیسے تھے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جب ہم نے 2018 میں اقتدار چھوڑا ملک ترقی کر رہا تھا، بجلی وافر مقدار میں موجود تھی۔ انہوں نے 44 مہینوں کے دوران ملک کے ہر شعبے کو تباہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مختصر ترین مدت میں تاریخی مشکلات کا سامنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور کے پہلے 14 ماہ کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت ہر چیز کی قیمتوں کو پر لگنے کے علاوہ وہ مارکیٹ سے غائب بھی ہو چکی تھیں، جیسا کہ آٹے اور چینی کا بحران سب کو یاد ہو گا۔ خواتین ایک کلو چینی خریدنے کے لیے قطاروں میں کھڑی ہوتی تھیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کورونا کے دوران گیس کی قیمت 3 ڈالر تھی، اس وقت تاریخی موقع تھا کہ گیس خریدی جاتی لیکن انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ملک کو گیس اور آٹا مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2016 میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، جبکہ عمران خان نے اپنے دور میں آئی ایم ایف کے پروگرام کی خلاف ورزی کی۔

عمران خان نے اپنے دور میں تمام دوست ممالک کو ناراض کیا

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے تمام دوست ممالک کو ناراض کیا اور خارجہ پالیسی کو تباہ کیا گیا۔ شہباز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا ہوا ملک بچا کر پاکستان کے عوام کو دے کر جا رہے ہیں، موجودہ حکومت نے دنیا کے ساتھ تعلقات کو بااعتماد طریقے سے بحال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 ماہ کے دوران ہم نے 3900 میگاواٹ بجلی پیدا کی، پچھلے 4 سالوں کے دوران ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی۔ خیبر پختونخوا میں 350 ڈیم بنانے کا اعلان کرنے والے نے عوام کو ڈیم فول بنایا۔ ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر معاشی استحکام دینا موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔

عمران خان نے نواز شریف دور کے منصوبوں کو بند کیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف دور کے تمام منصوبوں کو بند کیا، پی ٹی آئی حکومت نے بجلی بنانے والے کارخانوں کو بند کیا گیا۔ اگر14 ماہ میں ملک کے اندر بہتری آ سکتی ہے تو 4 سال تحریک انصاف کی حکومت کیا کرتی رہی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلی حکومت نے احتساب کا جھوٹا نعرہ لگا کر سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج روس سے سستا تیل آ رہا ہے، آذربائیجان سے سستی گیس کا معاہدہ ہو چکا ہے، جب ہم اقتدار میں آئے تو ہمارے پاس ایندھن خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ پی ٹی آئی نے سستے تیل اور سستی گیس پر سیاست کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس ہوں گے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر