الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 99 ہزار 615 ہے جبکہ رجسٹرڈ خواتین ووٹرز 5 کروڑ 79 لاکھ 67 ہزار 259 ہیں۔
District wise Voter stats (as on 20-6-2023)#ECP pic.twitter.com/YKJYenWj0G
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)🇵🇰 (@ECP_Pakistan) July 17, 2023
اعداد وشمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 54.02 فیصد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 45.98 فیصد ہے۔
اسلام آباد میں 10 لاکھ 35 ہزار 387 ووٹرز رجسٹرد ہیں جبکہ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 378 بتائی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ صوبہ سندھ میں 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136 ووٹرز رجسٹرد ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 ہے جبکہ بلوچستان میں 52 لاکھ 74 ہزار 761 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی شرح 52.51 فیصد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 47.49 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں مرد ووٹرز کی شرح 53.64 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.35 فیصد بتائی گئی ہے۔
صوبہ سندھ میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی شرح 54.23 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 45.77 فیصد ہے، خیبرپختونخوا میں مرد ووٹرز کی شرح 54.56 اور خواتین کی 45.44 فیصد بتائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 فیصد ہے اور خواتین کی 43.83 فیصد ہے۔
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی عمروں کا ڈیٹا بھی جاری کر دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ ووٹرز کی عمروں کا ڈیٹا بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں 18 سے 25 سال کے ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 34 بتائی گئی ہے۔
Province wise / Age wise voter stats (as on 20-6-2023)#ECP pic.twitter.com/UHkJN9JI3n
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)🇵🇰 (@ECP_Pakistan) July 17, 2023
جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار 445 ہے۔
اس کے علاوہ جن ووٹرز کی عمریں 36 سے 45 سال کے درمیان ہیں ان کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 66 ہزار 976 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جن ووٹرز کی عمریں 46 سال سے 55 سال کے درمیان ہیں ان کی تعداد ایک کروڑ 81 لاکھ 19 ہزار 968 ہے۔ جبکہ 56 سے 65 سال کے ووٹرز ایک کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 635 ہیں۔
اس کے علاوہ 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 816 بتائی گئی ہے۔