انتخابی اصلاحات کا مسودہ تقریباً حتمی ہو چکا، اب تحریری شکل میں لانا ہے: وزیر قانون

پیر 17 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کا مسودہ تقریباً حتمی ہو گیا ہے اسے اب تحریری شکل میں لانا ہے، انتخابی اصلاحات وقت سے پہلے منظر عام پر نہ آئیں اس لیے بند کمرے میں میٹنگ رکھی گئی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا مجوزہ مسودہ منگل 18 جولائی کو پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، امید ہے تحریر شدہ مسودے سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا، اِکا دُکا تجاویز کے حوالے سے دیکھا جائے گا کہ وہ آئین سے متصادم تو نہیں ہیں۔

’پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے اجلاس میں سینیٹ میں ٹیکنوکریٹ کی نشست کی لیے قانون تبدیل کرنے پر اتفاق ہو گیا‘۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر تعلیمی قابلیت کے علاوہ 20 سالہ تجربہ درکار ہو گا، پولنگ ڈے سے 5 روز قبل پولنگ اسٹیشن تبدیل نہیں کیا جا سکے گا، انتخابی اخراجات کے لیے امیدوار پہلے سے زیر استعمال بینک اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور قواعد و ضوابط سے متعلق ایجنڈا کل تک موخر کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟