سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پرویز الہٰی نے کہا کہ سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری اسمبلی کا کیس مِسنگ پرسن کا کیس بن چکا ہے۔
پرویز الہی نے کہا کہ گریڈ 22 کے آفیسر محمد خان بھٹی کئی روز سے لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران انتقامی کارروائیوں میں لاقانونیت کے مرتکب ہورہے ہیں۔
سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری اسمبلی کا کیس مِسنگ پرسن کا کیس بن چکا ہے۔ گریڈ بائیس کے آفیسر محمد خان بھٹی کئی روز سے لاپتہ ہیں۔ حکمران انتقامی کارروائیوں میں لاقانونیت کے مرتکب ہورہے ہیں۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) February 9, 2023
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا تھا کہ محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت کروانے جا رہے تھے۔ سندھ پولیس نے پرویز الہٰی کے اس دعویٰ کی تردید کی تھی۔