ٹی20 ورلڈ کپ 2007ء میں کامیابی بھارتی کرکٹ شائقین کے ذہنوں میں آج بھی نقش ہے۔ یہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کا کامیابیوں کی بلندیوں کی طرف سفر کا آغاز تھا جب بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2007ء کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کو آخری 6گیندوں پر 13 رنز کی ضرورت تھی جب دھونی نے جوگندر شرما کو گیند تھما دی، جنہوں نے اپنے کپتان کی امیدوں کو ٹوٹنے سے بچایا اور اوور کی تیسری گیند پر پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کی وکٹ حاصل کر لی۔ یوں بھارت 5 رنز سے یہ میچ جیت گیا۔
بھارتی فاسٹ بولر جوگندر شرما اب کیا کر رہے ہیں؟
خیر یہ تو بات تھی کرکٹ کی۔ بھارت کو ٹی20 ورلڈ کپ 2007ء میں کامیابی دلانے والے بھارتی فاسٹ بولر جوگندر شرما اب کیا کر رہے ہیں؟
جوگندر شرما اب ہریانہ پولیس میں ڈی ایس پی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ بھارت میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران جوگندر شرما کی سیلاب زدہ علاقے میں متاثرین کی مدد کرتے ہوئے ایک تصویر سامنے آئی ہے۔ یہ تصویر جوگندر شرما نے خود اپنے ٹویٹر اکاؤنٹس پر شیئر کی ہے۔
We Face what scares you Ambala police Team #sportsman + Police @IndiaTVHindi @the_hindu @aajtak @ICC @BCCI @vikrantgupta73 @virendersehwag @haryana pic.twitter.com/R4rFNZo6NV
— Joginder Sharma 🇮🇳 (@MJoginderSharma) July 13, 2023
واضح رہے کہ 2007 کے T20 ورلڈ کپ کے علاوہ بھارت نے ایم ایس دھونی کی قیادت میں 2011 کا ورلڈ کپ اور 2013 کی چیمپئنز ٹرافی بھی جیتی۔ اس کے بعد سے بھارت کوئی بھی آئی سی سی ٹرافی نہیں جیت سکا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ ماہ ممبئی میں ایک تقریب میں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق ٹورنامنٹ 05 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
بھارت بمقابلہ پاکستان جو کہ اس مقابلے کا سب سے بڑا میچ ہے، 15 اکتوبر کو احمد آباد میں بھی ہونا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم 08 اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں ہوگا۔