بھارتی شہریوں میں ملکی شہریت ترک کرنے کا رجحان بڑھ گیا

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2011ء سے  اب تک 16 لاکھ سے زیادہ  بھارتیوں  نے اپنی ہندوستانی شہریت ترک کی ہے  جس میں گزشتہ سال کے دو لاکھ 25 ہزار 620 افراد بھی شامل ہیں۔جو کہ اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ ہے، جب کہ 2020 میں سب سے کم 85,256 تھی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 2015 میں اپنی ہندوستانی شہریت ترک کرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد 1,31,489 تھی، جب کہ 1,41,603 لوگوں نے 2016 میں اور 2017 میں 1,33,049 لوگوں نے بھارتی شہریت کو ترک کیا۔

انہوں نے بتایا کہ  2018 میں یہ تعداد 1,34,561 تھی، جب کہ 2019 میں 1,44,017، 2020 میں 85,256 اور 2021 میں 1,63,370 نے اپنی شہریت ترک کی۔ جے شنکر نے کہا کہ 2011  میں  1,22,819  بھارتیوں نے شہریت ترک کی،  جب کہ 2012 میں یہ تعداد  1,20,923، 2013 میں 1,31,405 اور 2014 میں 1,29,328 تھی۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ  بھارتی شہریوں کا  ایک خاص حصہ ایچ ون بی  اور ایل ون  ویزوں پر امریکہ میں ہے۔ بھارتی حکومت  نے مسلسل  ہنر مند افراد بالخصوص  آئی ٹی پروفیشنلز کی ہجرت کا معاملہ امریکی حکومت کے ساتھ اٹھاتی رہتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟