سعود شکیل کی ڈبل سینچری: اب کرکٹ ٹیم کی کمان سنبھال لیں

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے سری لنکا میں تاریخ رقم کر دی۔

سعود شکیل کیریئر کی ابتدائی 11 ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

 یہ سعود شکیل کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔ اس سے قبل  سب سے لمبی اننگز کھیلنے کا اعزاز محمد حفیظ کے پاس تھا۔

سعود شکیل کی اس کامیابی کے بعد سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا اور انہوں نے نیک تمناؤں کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

سابق کپتان یونس خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے سعود شکیل کی اننگر دیکھ کر خوب لطف اٹھایا، سعود نے شدید دباؤ میں بھی بہترین کھیل پیش کیا۔ یونس خان نے سعود شکیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مستقبل روشن ہے۔

نواز نامی صارف نے لکھا کہ سعود شکیل نے سری لنکا میں ڈبل سنچری اسکور کی، تاریخ میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔


https://twitter.com/Rnawaz31888/status/1681273886783012864?s=20

شاہد حمید نامی صارف لکھتے ہیں کہ یہ نا قابل یقین ہے کہ سعود نے ڈبل سنچری بنا لی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اب کرکٹ ٹیم کی کمان وہ سنبھال لیں۔

ایک صارف نے سابق کرکٹر محمد وسیم اور سعود شکیل کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ محمد وسیم نے سعود شکیل سے کہا آ جاؤ ایک تصویر بناتے ہیں۔ جس پر سعود نے کہا کہ میرے ساتھ ہی کیوں وسیم بھائی؟ جواب میں سابق کرکٹر وسیم نے کہا کہ ایک دن ہمیں اس تصویر کی ضرورت پڑے گی۔

بابر اعظم کی تصویر سماجی رابطوں کی سائیٹ پر شیئر کی گئی جس میں سعود سکیل کی ڈبل سنچری مکمل ہونے پر ان کو خوشی سے تالیاں بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ بابر اعظم اپنے کھلاڑی کی سنچری پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ماہم گیلانی لکھتی ہیں کہ سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ ہمارے مستقبل کے اسٹار ہیں۔

سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں عبداللّٰہ شفیق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ عبداللّٰہ شفیق نے ابتدائی 11 اننگز میں 720 رنز بنائے تھے جبکہ جاوید میانداد نے کیریئر کی ابتدائی 11 اننگز میں 654 رنز اسکور کیے تھے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی