وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، گزشتہ 15 ماہ کے دوران عالمی سطح پر خارجہ تعلقات میں بہتری آئی۔
اسلام آباد میں سفیروں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
لائیو: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا زرداری کا عشائیہ سے خطاب https://t.co/9aWP7DH57N
— WE News (@WENewsPk) July 18, 2023
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ دوست ممالک کے تعاون کے باعث ممکن ہوا، پوری کوشش ہے کہ سیاست کو خارجہ پالیسی پر اثر انداز نہ ہونے دیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے بطور وزیر خارجہ مختلف ممالک کا دورہ کیا اور دوطرفہ باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو گزشتہ برس تباہ کن سیلاب کا سامنا رہا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ اکیلے حل نہیں کیا جا سکتا، اس کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے اور کسی بھی حکومت کے لیے ڈیلیور کرنے کا واحد راستہ وفاقی اور صوبائی پارلیمان سمیت اداروں کو مضبوط کرکے اہداف اور مقاصد پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔