جڑواں شہروں میں طوفانی بارش، 13 افراد جاں بحق، نالہ لئی بپھر گیا

بدھ 19 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد راولپنڈی میں مسلسل طوفانی بارش کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات کے سبب 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔ راولپنڈی کے مشہور نالہ لئی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے

ریسکیو ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے پشاور روڑ پر گولڑہ موڑ کے قریب اچانک دیوار گر گئی جس سے 12 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے، گرنے والی دیوار 100 فٹ لمبی اور 11 فٹ اونچی تھی۔

متعدد مزدور اب بھی ملبے تلے دبے ہیں ہوئے ہیں، جن کو ریسکیو ٹیمیں نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ہیوی مشینری کی مدد سے ملبے تلے دبے مزدوروں کو تلاش کیا جا رہا ہے، امدادی ٹیموں نے 5 زخمی مزدوروں کو ملبے سے نکال لیا ہے، جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں بھی ملبے سے نکال لی گئی ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد کے علاقے محمد ٹاؤن میں بھی ایک گھر کی دیوار گرنے سے 11 سالہ لڑکی بھی جاں بحق ہو گئی ہے۔

مسلسل بارش کی وجہ سے اسلام آباد کے  کئی علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ لوگ سی ڈی اے کو دہائی دے رہے ہیں کہ ان کے گھر ڈوب رہے ہیں۔

https://twitter.com/SophiaSaifi/status/1681560264972570625?s=20

راوالپنڈی اسلام آباد میں بارش

دوسری طرف منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جس سے راولپنڈی و اسلام آباد کے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہے۔

ایف ایٹ اسلام آباد: موسلا دھار بارش کے باعث ایک درخت ٹوٹ کر سڑک پر پڑا ہے (تصویر۔ وی نیوز)

طوفانی بارش سے  کئی علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔

نالہ لئی کی صورتحال

نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں پل پر پہانی کا بہاؤ 19 فٹ اور گوالمنڈی پل پر پانی کا بہاؤ 18 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

جڑواں شہروں میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا

نالہ لئی کے اطراف خطرے کے بجا کر شہریوں کو انخلاء کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ریسکیو 1122 کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

امدادی کارروائیاں

ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ امدادی کارروائیوں کے لیے پاک فوج کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں، پاک فوج کی امدادی ٹیمیں کٹاریاں کے مقام پر پہنچ گئی ہیں۔

کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بارش میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر نظر پاک فوج کے دستوں کو نالہ لئی پر تعینات کیا گیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ موجود رہے گی۔

ہلاکتوں پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا اظہار افسوس

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اورمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  تعمیراتی کام کی جگہوں پر کام کروانے والی کمپنیز کو چاہیے کے مون سون کا سیزن میں کام کرنے والے ورکرز کو پراپر بریفننگ دیں اور ان کی سیفٹی کا خیال رکھیں ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر قومی اسمبلی نے متعلقہ حکام کو حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp