ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام ’آئی ٹی‘ سیمینار کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا

بدھ 19 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملکی معاشی ترقی کا ایک اور تابناک باب رقم ہونے کے قریب ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا اہم جُز “آئی ٹی” نئی جہت کے ساتھ روشن مستقبل کی سمت گامزن ہے۔

اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے زیر اہتمام سرینا ہوٹل اسلام آباد میں 20 جولائی کو ایک شاندار آئی ٹی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بین الاقوامی مندوبین اور سرمایہ کار بھی شرکت کریں گے، سیمینار کے اختتام پر چند اسٹارٹ اپ منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

سیمینار میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمن ایف بی آر، خلیجی ممالک، چین اور یورپی یونین کے سفارتکار اور آئی ٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کریں گی۔

سیمینار کا بنیادی مقصد پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کی استعداد اور صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے تاکہ ملکی سرمایہ کاری کو دوام بخشا جا سکے۔

سیمینار کا انعقاد اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے زیر اہتمام معاشی ترقی کے بحالی منصوبے کی ایک کڑی ہے

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 6 لاکھ سے زائد آئی ٹی ملازمین، 30 سے زائد آئی ٹی پارک اور 190 ممالک میں آئی ٹی برآمدات کی بدولت پاکستان آئی ٹی شعبے میں ابھرنے والے نمایاں ممالک میں شامل ہے۔

اگرچہ پاکستان میں آئی ٹی شعبے سے منسلک برآمدات کی پیداواری قیمت دیگر ممالک کے مقابلے میں 70 فیصد کم ہے تاہم حالیہ کوششیں آئی ٹی شعبے میں انقلاب سمیت ملکی معیشت کے دیگر شعبوں میں بھی ترقی کا باعث بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل