پاکستان نے ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کر دی

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ کر دی، سامان میں 20 ٹن خیمے، ادویات اور کھانے پینے سمیت دیگر ضروری سامان شامل ہے۔

 لاہور ائیرپورٹ پر امدادی سامان ترکی روانہ کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکی اور شام میں خوفناک زلزلہ آیا، گزشتہ 100 سال میں ایسی تباہی نہیں دیکھی۔ ترکی میں ہزاروں لوگ اللہ تعالی کو پیارے ہو گئے، لاکھوں لو گ بے گھر اور ہزاروں زخمی ہیں، لاکھوں ترک بھائی بہن انتہائی بے سروسامنی کے عالم میں ملبے تلے دبے اپنے پیاروں کو ڈھونڈرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے 20 ٹن خیموں سمیت امدادی سامان ترک ائیر فورس کے طیارے کے ذریعے بھجوا رہے ہیں، اس کے بعد پی آئی اے کی پرواز 15 ٹن سامان لے کر جائے گی۔ این ایل سی کے ٹرک 100 ٹن سامان لے کر ایران کے ذریعے بذریعہ سڑک ترکی جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp