ٹوئٹر صارفین اب کتاب جتنی طویل ٹوئٹ بھی کر سکیں گے

بدھ 19 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں مقبول مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک نے کہا ہے کہ انکی کمپنی ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جس سے صارفین 10 ہزار حروف سے بھی زیادہ طویل پوسٹس کر سکیں گے۔

اس فیچر کو ٹویٹر نوٹس کا نام دیا گیا ہے جو بنیادی طور پر ٹوئٹر کے ایک پرانے فیچر آرٹیکلز کا نیا نام ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین بہت زیادہ طویل اور پیچیدہ مضامین میڈیا فائلز کے ساتھ پوسٹ کر سکیں گے۔

طویل نوٹس مضامین ایک الگ فیڈ میں پوسٹ ہوں گے اور تکنیکی طور پر روایتی ٹویٹ نہیں ہوں گے، مگر صارفین اپنے مضامین براہ راست ٹویٹ کر سکیں گے۔

اسی طرح صارفین ان میں تصاویر، gif امیجز اور ویڈیوز بھی ایڈ کر سکیں گے جبکہ مختلف ٹیکسٹ ایڈیٹنگ ٹولز بھی انہیں دستیاب ہوں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر ٹوئٹر بلیو کے صارفین تک محدود ہوگا یا سب کے لیے دستیاب ہوگا۔

یہ فیچر فی الحال ٹویٹر کے بیٹا (beta) ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے کی گئی نئی تبدیلی پر ٹویٹر صارفین بھی خوش دکھائی دیتے ہیں۔

ٹی اے ناتھم نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ میں اپنے مستقبل کے سبسکرائبرز کے لیے مکمل، اور آسانی سے مختصر کہانیاں شائع کر سکتا ہوں؟

ٹویٹر لکھنے والوں/مصنفین کے لیے روز بروز بہتر ہوتا جا رہا ہے۔

ایک اور ٹویٹر صارف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ سمجھ میں آتا ہے، ٹویٹر کے علاوہ کہیں بھی معلومات/میڈیا/خیالات کی فہرست/پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔  اس سب کے لیے ٹویٹر ایک ایک مرکزی محفوظ جگہ ہے۔

ریان وولور نے اس پر ٹویٹ کی اور لکھا کہ یہ بہت اچھا ہونے والا ہے۔

ماجا نامی ٹویٹر صارف نے لکھا کہ مجھے اس سے پہلے یہ سب کرنے کے لیے موبائل سے کمپیوٹر پہ جانا پڑتا تھا اب میں 99.9 فیصد ٹویٹر اپنے موبائل پر استعمال کر سکوں گی۔

مسک نے گزشتہ سال ٹویٹر کو 44 بلین ڈالر میں حاصل کیا تھا اور وہ ایسی تبدیلیاں کر رہے ہیں جنہوں نے سے مشتہرین کو بے چین کر دیا ہے اور صارفین پر پابندیاں لگا دی ہیں، ان میں لوگوں کے ٹویٹس کی پڑھنے تعداد پر نئی حدود بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp