پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید موسلا دھار بارشیں جاری رہنے کا امکان

جمعرات 20 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید موسلا دھار بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔

آج سے 22 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہوراور ڈی جی خان میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج سے 22 جولائی تک جڑواں شہروں سمیت پشاور، سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، لاہور اور ڈی جی خان کے نشیبی علاقے موسلادھار بارش سے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

موسلادھار بارش سے مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ بھی ہے۔

کراچی کا موسم

کراچی میں آج جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب موسم کی توقع ہے۔ جبکہ تھنڈر سیلز کی تشکیل شہر کے مضافاتی علاقوں میں شام یا رات تک ممکن ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی تھی جس کے باعث وہاں کے شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز طوفانی بارش گرنے کے سبب اسلام آباد کے علاقے گولڑہ موڑ کے قریب زیر تعمیر انڈر پاس کی دیوار گرنے سے 12 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ اسلام آباد کے محمدی ٹاؤن میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے 11 سالہ بچی بھی جاں بحق ہو گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp