پاکستان خطرناک جوہری مواد کی حفاظت میں بھارت سےبہتر، امریکی جائزہ رپورٹ

جمعرات 20 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پُرخطر جوہری مواد کی دیکھ بھال کے حوالے پاکستان ہمسایہ ممالک بھارت، ایران اور جنوبی کوریا سے کئی درجے بہتر پوزیشن پر ہے، اور پاکستان نے گذشتہ جائزے سے ابتک 3 مزید پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور یہ 22 ریاستوں کی فہرست میں 19ویں نمبر پر ہے۔

’عرب نیوز‘ کے مطابق عالمی جوہری سلامتی کا جائزہ لینے والے بین الاقوامی ادارے نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو (این ٹی آئی) نے پُرخطر مواد کی دیکھ بھال کے حوالے رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پُرخطر جوہری مواد کی دیکھ بھال کے حوالے پاکستان ہمسایہ ملک بھارت سے آگے اور بہتر پوزیشن پر ہے۔

نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو (این ٹی آئی) ممالک کی جوہری سلامتی کے امکانات اور کاوشوں کو ایک معیار اور اعشاریوں کے سیٹ پر مبنی پیمانے پر جانچتا ہے۔ جانچ پڑتال کے اس پیمانے میں جوہری مواد اور سہولیات کے تحفظ، بین الاقوامی طریقوں اور معاہدات کی پاسداری، جوہری سلامتی کے ریگولیٹری فریم ورک، جوہری ہتھیاروں اور مواد تک غیر مجاز رسائی کو روکنے کے لیے بہترین طریقوں پر عمل درآمد جیسے عوامل شامل ہیں۔

امریکا (واشنگٹن) میں قائم غیر منافع بخش ادارہ، نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو اس بات کا انتہائی محتاط ریکارڈ رکھتا ہے کہ ممالک جوہری مواد کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں۔ این ٹی آئی انڈیکس نے پاکستان کا مجموعی سکور، 49، ایک گوشوارے کی شکل میں ظاہر کیا جو بھارت کے 40، ایران کے 29، اور جنوبی کوریا کے 18 سے بہتر ہے۔

انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جوہری سہولیات کی حفاظت کے اعتبار سے پاکستان، روس اور اسرائیل کے ساتھ 32 ویں درجے پر ہے اور47 ممالک کی فہرست میں بھارت، ایران، میکسیکو، جنوبی افریقہ اور دیگر کئی ممالک سے اوپر ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس، بھارت، ایران، جنوبی کوریا، پاکستان، روس اور برطانیہ نے ایسے جوہری مواد کے ذخائر میں اضافہ کیا ہے جو ہتھیاروں کی صورت میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس اضافے کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں میں کمی لانے اور خاتمے کی کوششیں سبوتاژ ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ