ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں ہفتے کے آغاز پر ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے باعث اموات کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کو4 روز گزرنے کے بعد ملبےسے بچوں سمیت کئی افراد کو زندہ نکال لیاگیا جب کہ  گزرتے وقت کے ساتھ مزید افراد کے زندہ نکلنے کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سخت سردی نے ہزاروں عمارتوں کی چار روزہ تلاش میں رکاوٹ پیدا کر دی ہے اور بہت سے زلزلہ متاثرین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے جو کہ پناہ گاہ اور پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے امکانات اب معدوم ہو گئے ہیں کہ 72 گھنٹے کا وہ  مارک جس کو ماہرین جانیں بچانے کا سب سے زیادہ اہم وقت  سمجھتے ہیں،  گزر چکا ہے۔

پیر کو آنے والا زلزلہ 1939 کے بعد ترکیہ میں دیکھا جانے والا سب سے بڑا زلزلہ تھا، جب مشرقی صوبہ ایرزنکان میں   33 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ زلزلہ اس وقت آیا جب لوگ پیر کی صبح ایک ایسے علاقے میں سو رہے تھے جہاں شام کی خانہ جنگی کی وجہ سے بہت سے لوگ پہلے ہی  بے گھر ہو چکے تھے۔

حکام اور طبی ماہرین نے بتایا کہ پیر کے 7.8 شدت کے زلزلے سے ترکیہ  میں 16 ہزار 546   اور شام میں تین ہزار 317 افراد جانیں گنواچکے ہیں،  جس سے تصدیق شدہ ہلاکتوں کی  کل تعداد  19 ہزار 863  ہو گئی ہے ۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی  تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی