لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویزالہیٰ نظربندی کیس میں نگران حکومت سے جواب طلب کر لیا

جمعرات 20 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نظربندی کیس میں نگران حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس شہرام سرور نے لاہور ہائیکورٹ میں پرویزالہیٰ کی نظر بندی اور کیمپ جیل سے منتقلی کے خلاف پرویزالہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پنجاب حکومت کے وکیل کے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔

قیصرہ الہیٰ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پرویزالہیٰ کو تمام مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد نظر بند کیا گیا ہے جو قانون کے منافی ہے۔ پرویزالہی کو کیمپ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، عدالت نظربندی کو کالعدم اور خفیہ مقدمات میں ضمانت دینے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے نگران حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp