بلوچستان عوامی پارٹی کا انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

جمعرات 20 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میرْعبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت پارٹی کی سینئیر قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور پارٹی کے چیف آرگنائزر اسپیکر بلوچستان صوبائی میر جان محمد جمالی، قومی اسمبلی میں بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر میر خالد خان مگسی، سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سینیٹر محمد عبدالقادر بھی اجلاس میں بھی شریک ہوئے۔

اجلا س میں نگران سیٹ اپ کے قیام پر مشاورت ہوئی جب کہ  پارٹی کے تنظیمی امور بھی زیر غور آئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔اس کے لیے تمام حلقوں پر پارٹی کے امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔

اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ جب کہ نٹکٹوں کی تقسیم کے لیے جلد پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے قیام سمیت دیگر پارٹی امور کے جائزہ کے لیے 26 جولائی کو کوئٹہ میں پارٹی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

اس موقع پر بی اے پی کے اراکین سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اس کے علاوہ پارٹی کی سینیئر قیادت کا پارٹی کے مرکزی صدر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp