ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشیں اور نشیبی علاقے زیرِآب آنے کا خدشہ ، محمکہ موسمیات

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 22 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی، ‎جبکہ اسی دوران مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالا کوٹ، ایبٹ آباد، ما نسہرہ، سوات، کالام، دیر، پشاور، مردان اور صوابی میں مو سلادھار بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے کچھ اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ‎تاہم سندھ میں کراچی سمیت عمر کوٹ، چھور، سانگھڑ اور تھر پارکر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ ‎کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp