وڈھ میں تصادم اور مورچہ بندی کا معاملہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے حکومت سے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے وڈھ میں 2 گروپوں میں تصادم اور مورچہ بندی کے معاملے پر بلوچستان ہائیکورٹ کوئٹہ نے حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

وڈھ کی مخدوش صورتحال سے متعلق پیٹیشن پر دوسرے روز کی سماعت چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ دونوں گروپوں کے قائدین کو پارٹی کیوں نہیں بنایا گیا؟ اس پر درخواست گزار امین مگسی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم عوامی مفاد میں آئے ہیں شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں

چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے پوچھا کہ کیا آپ وکلاء بھی انہیں پارٹی نہیں بنا سکتے؟ امین مگسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں مگر مقدمے کی نوعیت مفاد عامہ میں ہے آپ انہیں طلب کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں ہم بغیر پارٹی کے طلب نہیں کرسکتے، ہمارے پاس سوموٹو کا اختیار نہیں ہے۔

امین مگسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں امن بحال کرانے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت کا کام امن بحال کرنا ہے۔ عدالت نے وڈھ معاملے پر حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp