’شوکت خانم اسپتال کا میڈیکل لیگل نہیں‘ عمران خان حاضر ہوں

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کے 15 فروری کیلئے طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔ حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد ۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ زمان پارک سے ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں عمران خان پیدل چلتے نظر آئے۔ عمران خان 15 فروری کو آئیں یا نہ آئیں ہم ضمانت پر فیصلہ سنا دیں گے ۔

جج راجا جواد عباس حسن نے سماعت کی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ بابر اعوان نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عمران خان زخمی ہیں، پیش نہیں ہو سکتے۔

پراسیکیوٹرنے کہا جتنے میڈیکل دیئے گئے ہیں وہ شوکت خانم کے ہیں۔ شوکت خانم کا میڈیکل قانونی طور پر لیگل نہیں۔یہاں قانون کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔جج نے بابراعوان کومخاطب کرتے ہوئے کہا آپ عمران خان کی مستقل ضمانت پر دلائل دیں۔
جج نے یہ بھی کہا پہلے یہ بتا دیں کہ دہشتگردی کی دفعات کیس میں کیسے لگیں۔ پراسیکوٹر ثابت کریں عمران خان کی ایما پر لوگ یہاں اکھٹے ہوئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔عمران خان کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کےتحت تھانہ سنجانی میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ