مصدق ملک سے مذاکرات، پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک گیر ہڑتال مؤخر کردی

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی عدم منظوری پر 22 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کی کال کے اعلان کے بعد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

مذاکرات میں وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ڈیلرز کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، جس پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی کی ہڑتال مؤخر کردی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے لے 6 روپے فی لیٹر مارجن مقرر ہے، تاہم ایسوسی ایشن کی جانب سے مارجن 5 روپے بڑھا کر 11 روپے کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، مارجن میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں پیٹرولیم ڈیلرز 22 جولائی سے ہڑتال کی کال دی تھی۔ جس کے باعث ملک میں پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ مارجن بڑھانے سے بوجھ عوام پرپڑے گا، حکومت مارجن بڑھا کرعوام پرمزید بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp